ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسرائیل فلسطینیوں کی زمین چوری کر رہاہے: عرب لیگ

اسرائیل فلسطینیوں کی زمین چوری کر رہاہے: عرب لیگ

Wed, 08 Feb 2017 10:32:25  SO Admin   S.O. News Service

دبئی7فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عرب لیگ نے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمین چوری کر رہا ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی پارلیمان نے اس متنازعہ قانون کی منظوری دے دی تھی، جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں تعمیر کردہ یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے اردن نے بھی اس متنازعہ قانون کی مذمت کرتے ہوئے اسے دو ریاستی حل کے منافی قرار دیا ہے۔ عمان حکومت کے مطابق اس پارلیمانی منظوری سے خطہ مزید تشدد کی طرف جائے گا۔ اس کے علاوہ ترک حکومت نے بھی کہا ہے کہ اس طرح کی قانون سازی سے اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے اور دو ریاستی حل کی بنیاد تباہ کی جا رہی ہے۔


Share: